Jul ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
  • عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف مرکزی اپیل پر سماعت جاری

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت جاری ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق اپیلوں پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا کر رہے ہیں جہاں عمران خان کے وکلا سلمان اکرم راجا، خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔
عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجا نے دلائل کا دوبارہ آغاز کیا ہے جنہوں نے گزشتہ روز سزا معطلی کے درخواست مسترد ہونے کے فیصلے پر جزوی دلائل دیے تھے۔
واضح رہے کہ ستائس جون کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے دوران عدت نکاح کیس میں سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کردی تھی۔

ٹیگس