تحریک انصاف کے جلسے کا اجازت نامہ معطل
Jul ۰۶, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۳ Asia/Tehran
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کا اجازت نامہ معطل کر دیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: اسلام آباد انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی صورتحال اور محرم الحرام کے باعث این او سی معطل کیا گیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ این او سی کی معطلی کا فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں جلسے کا اجازت نامہ معطل ہونے کے باوجود جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہم ہر صورت جلسہ کریں گے اور جلسہ ہوگا، ہم فیلڈ کے لوگ ہیں جلسہ کرنا آتا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ترنول جلسہ ہر صورت میں ہوگا، عدالتی حکم کے بعد دی گئی این او سی ختم کی گئی، یہ ڈر کے مارے یہ سب کر رہے ہیں۔