Aug ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۲:۳۶ Asia/Tehran
  • جماعت اسلامی کا دھرنا بڑے جلسے اور مارچ میں تبدیل ؟

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آج دھرنا بڑے جلسے اور مارچ میں تبدیل ہوگا۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے شہر راولپنڈی میں دھرنے کے 14 ویں روز کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا پرامن دھرنا ہے ہم نے اب تک حالات کو پوری طرح کنٹرول میں رکھا ہے، پاکستان مزید کسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، آج یہ دھرنا ایک بڑے جلسہ مارچ میں تبدیل ہوگا،2 ہفتے مکمل ہونے پر ہم ایک زبردست جلسہ کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہر پاکستانی دھرنے میں شریک ہوکر پرامن سیاسی جدوجہد کو فروغ دے، ہم کسی سے لڑنا نہیں چاہتے، اپنا حق چاہتے ہیں جو ہر صورت لے کر رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے بعد تنخواہ کی حیثیت اب رہ کیا گئی ہے؟ آٹا، چینی، دال، سٹیشنری اور ہر چیز پر ٹیکس لگا دیا ہے، مڈل کلاس اور سفید پوش لوگ کہاں جائیں ؟ کیا لوگ ڈاکو بن جائیں، نوجوانوں کو اس کام پر نہ لگاؤ۔

ٹیگس