زخمی زائرین کی امداد اور معالجے پر پاکستان کا ایران سے اظہار تشکر
Aug ۲۲, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے یزد میں پاکستانی زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر امداد فراہم کرنے کی بنا پر اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کے تعاون کو سراہا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ ہم یزد شہر کے مضافات میں پاکستانی زائرین کی بس کے المناک سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔ اس بیان میں مزید آیا ہے کہ پاکستانی حکام ایران کے مقامی حکام کے ساتھ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو پاکستان لانے کے لئے ہم آہنگی کریں گے۔