Aug ۲۹, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
  • پاکستان جلد ہی افغان مہاجرین کی واپسی کا دوسرا مرحلہ شروع کرے گا، پاکستان کے وزیر داخلہ

پاکستان کے وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد جلد ہی افغان مہاجرین کی واپسی کا دوسرا مرحلہ شروع کرے گا اور کسی بھی غیر ملکی کو قانونی دستاویزات کے بغیر پاکستان میں رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سحرنیوز/پاکستان: بدھ کو اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان سے ملاقات میں پاکستان کے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کے لیے بھی کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی جن کے پاس پاکستان میں رہائش کے قانونی اجازت نامہ موجود ہے۔
پاکستانی حکومت کے گزشتہ سال نومبر میں ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو ملک بدر کرنے کے غیر متوقع فیصلے نے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان پہلے سے کشیدہ تعلقات کو شدید متاثر کیا ہے۔ افغانستان کی عبوری طالبان حکومت اپنے شہریوں کی ملک بدری کو پاکستان کی طرف سے ظالمانہ اور سیاسی عمل قرار دیتی ہے۔

ٹیگس