پاکستانی فوج نے طالبان کے دو اہم کمانڈروں سمیت آثھ کو مار گرایا
پاکستان کی فوج نے دو اہم کمانڈروں سمیت آٹھ طالبان کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے سیکورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے پاک افغان سرحد پر ایک بار پھر بلااشتعال جارحیت کی۔ اس موقع پر انھوں نے بھاری ہتھیاروں سے پاکستانی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ جس کے جواب میں پاکستانی فوج نے بھرپور جوابی فائرنگ کی۔ پاکستان کے سیکورٹی ذرائع کے مطابق اس فائرنگ میں دو اہم کمانڈر خلیل اور جان محمد سمیت آٹھ طالبان ہلاک جبکہ سولہ زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے اندر کالعدم تحریک طالبان نے پاکستان کی حکومت اور فوج کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے اور پاکستان کا کہنا ہے کہ انھیں مبینہ طور پر افغان طالبان کی بھرپور مدد و حمایت حاصل ہے۔ جبکہ افغان طالبان بھی پاک افغان سرحد کو بین الاقوامی سرحد تسلیم نہیں کرتے ہیں اور یہاں پر باڑ اور سرحدی چوکیاں بنانے کے پاکستان کے اقدامات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان گاہے بگاہے سرحدی جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔