Oct ۱۱, ۲۰۲۴ ۲۰:۴۰ Asia/Tehran
  • چیف جسٹس پاکستان کا پی ٹی آئی پر تبصرہ

پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے التواء مانگنا تاخیری حربہ ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ ڈھولچی نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کو بلے کے نشان کا کیس بنا دیا، ڈھولچی پہلے عدالتی فیصلے کو پڑھیں پھر تنقید کریں ان کا کہنا تھا کہ آج تک ایسی درخواست نہیں دیکھی جس میں فیملی مصروفیت کے سبب التوا مانگا گیا ہو۔
انہوں نے کہا کہ کیس میں مزید التوا نہیں دیں گے، تحریک انصاف کی جانب سے التوا مانگنا تاخیری حربہ ہے۔ پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیس ملتوی کر دیتے ہیں مگر سچ تو بولنا چاہیے۔

ٹیگس