بلوچستان: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 مشتبہ دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i437888-بلوچستان_کالعدم_تحریک_طالبان_پاکستان_کے_3_مشتبہ_دہشت_گرد_ہلاک
پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع کچھی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 3 مشتبہ دہشت گرد مارے گئے۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Oct ۱۳, ۲۰۲۴ ۰۸:۳۳ Asia/Tehran
  •  بلوچستان: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 مشتبہ دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع کچھی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 3 مشتبہ دہشت گرد مارے گئے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے دو پاسی پل کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر علاقے میں کارروائی کی جس سے 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاکستانی میڈیا کا کہنا تھا کہ ہلاک شدہ دہشت گرد علاقے میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، حکام نے دعویٰ کیا کہ ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں پر نامعلوم دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں بیس مزدور جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے تھے۔