پارہ چنار میں دہشتگردانہ اور مجرمانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع کرم کے مرکزی شہر پارہ چنار میں دہشتگردانہ اور مجرمانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہےاور لوگ اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہے
سحر نیوز/ پاکستان:موصولہ رپورٹوں کے مطابق کرم میں شیعہ مسلمانوں کے کانوائے پر دہشتگردانہ حملے اور قتل عام کے بعد بھی پارہ چنار میں پرتشدد کارروائیاں جاری ہيںاس دوران مختلف مذہبی و سیاسی رہنماؤں کی جانب سے احتجاج اور مذمتی بیانات بھی سامنے آرہے ہيں۔
شیعہ جماعتوں نے پارہ چنار کے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف گورنر ہاؤس کراچی کے باہر احتجاجی دھرنا دیا۔
احتجاجی دھرنے کے اختتام پر نمائندہ وفد نے گورنر سندھ کو دس نکاتی مطالبات پیش کئےتازہ رپورٹ کے مطابق دو دن قبل بگن کے مقام پر پشاور سے پارہ چنار جانے والے کنوائے پر تکفیری دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہونے والا ایک نوجوان اقرار حسین زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگیا۔
درایں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کُرم میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو کرم میں شیعہ مسلمانوں کے کاررواں پر دہشتگردانہ حملے میں پینتالیس سے زیادہ افراد شہید اور متعدد مسافر زخمی ہوگئے تھے۔