اسلام آباد: شام کے واقعات نے دہشت گرد گروہوں کو مزید دلیر بنا دیا ہے/ ہم شام کے اقتدار اعلی کا تحفظ چاہتے ہیں
پاکستان نے شام کے حالات پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس ملک کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کے تحفظ کے لئے عالمی سطح پر کوشش کا مطالبہ کیا ہے۔
سحر نیوز/پاکستان: پاکستان نے کہا ہے کہ شام کے واقعات سے دہشت گردوں کی جسارت میں اضافہ ہوگا۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ نے اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں شام میں ہونے والی تبدیلیوں پر کہا ہے کہ اسلام آباد کو شام میں ہونے والی تازہ تبدیلیوں پر گہری تشویش ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ شام کی موجودہ صورتحال خطے میں عدم استحکام اور دہشت گرد گروہوں کی حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔
ممتاز زہرہ نے شام میں امن و سلامتی کے فروغ کو خطے کے استحکام کے لیے اہم قرار دیا اور کہا: پاکستان کشیدگی میں کمی، شام کی وحدت، خود مختاری اور ارضی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کا خواہاں ہے۔