Dec ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۸:۵۸ Asia/Tehran
  • شام کی صورتحال پر پاکستانی حکام کی میٹنگ

پاکستان کے اعلیٰ حکومتی عہدے داروں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد کیا جس میں شام کی صورتحال اور دمشق سے پاکستانی شہریوں کی واپسی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔

سحر نیوز/پاکستان: پیر کے روز، وزیر اعظم شہباز شریف کے دفتر تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں وزیر خارجہ، دفاع، داخلہ اور سیکورٹی اداروں کے سربراہان کی میٹنگ میں شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال، دمشق پر قبضے اور بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے اور شام میں موجود درجنوں پاکستانی شہریوں کے قافلوں کی واپسی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔

اس اجلاس میں شہباز شریف نے شام کے پڑوسی ممالک کی مدد سے دمشق سے پاکستانی شہریوں کے محفوظ انخلاء کا حل وضع کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پاکستانی شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد حکومت کی ترجیح ہے۔

گزشتہ روز، پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا تھا کہ وہ شام کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور کہا تھا کہ اسلام آباد کے اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور ہم شام کے اتحاد، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتے ہیں۔

ٹیگس