پاکستان: شیریں مزاری سمیت 9 ملزمان پر فردِ جرم عائد
Dec ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۲:۵۲ Asia/Tehran
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری سمیت 9 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان:جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ شاہ محمود قریشی پر جی ایچ کیو حملہ کیس میں فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔ شاہ محمود قریشی کی جانب سے 265 ڈی کی درخواست عدالت میں دائر کی گئی۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کی 265 ڈی کی درخواست آئندہ سماعت کے لیے مقرر کر دی جس کی وجہ سے ان پر آج فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو جی ایچ کیو پر ہوئے حملے کے کیس میں بانی پی ٹی آئی پر پہلے ہی فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔