پاکستان؛ شرح سود میں کمی، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی
Dec ۱۷, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۷ Asia/Tehran
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں دو فیصد کمی کردی۔
سحرنیوز/پاکستان: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا، جس کے مطابق شرح سود تیرہ فیصد ہوگئی۔ اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے پانچواں مسلسل ریٹ کم کردیا۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک کروڑ اکیانوے لاکھ ڈالر بڑھ کر بارہ ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اجناس کی عالمی قیمتوں میں کمی سے درآمدی بل اور مہنگائی میں کمی ہوئی، ٹیکس وصولی اور ٹیکسوں کے اہداف کا فرق بڑھ گیا ہے۔ اس حوالے سے مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی سے پیداواری لاگت میں کمی آئےگی۔