پی ٹی آئی کا سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کرنے کا اعلان
Dec ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۶ Asia/Tehran
پاکستانی میڈیا کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: سول نافرمانی کی تحریک چند دنوں کیلئے موخر کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے پارٹی رہنماؤں کی درخواست پر سول نافرمانی کی تحریک کچھ دن کے لیے مؤخر کی ہے۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے افراد کو دو مطالبات کے ساتھ حکومت کے پاس بھیجا ہے اور کہا ہے کہ اگر میرے دو مطالبات نہ مانے گئے تو سول نافرمانی کی کال دوں گا۔ واضح ہے کہ سول نافرمانی سے متعلق نئی پیش رفت ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا عمل شروع ہوچکا ہے۔