Jan ۰۲, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran

پاکستان میں پشاور شہر کے میوزیم میں ایران شناسی کے مرکز کا افتتاح کر دیا گیا۔

سحرنیوز/پاکستان: اسلام آباد سے آئی آر آئی بی نیوز کے نامہ نگار کے مطابق پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے شہر پشاور کے میوزیم میں یہ اقدام عمل میں لایا گیا۔منگل کی شام مرکز ایران شناسی کے افتتاح کے موقع پر ایران کلچر ہاؤس کے ڈائریکٹر حسین چاقمی اور ایران کے ڈپٹی کونسلر جنرل حسین معظمی موجود تھے۔
اس موقع پر ایران کی جانب سے پشاور میوزیم کو کچھ تاریخی اور ثقافتی تحائف بھی بطور عطیہ دئے گئےجن میں روایتی ایرانی فنون سے متعارف کرانے والی مختلف اشیا، قلعہ بم کا ماڈل اور سائرس کے چارٹر کا نمونہ وغیرہ شامل ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ پشاور میوزیم کی تاریخ ایک سو سترہ سال پرانی ہے اور وہ پاکستان کے قدیمی اور اہم میوزیم کے طور پر پہچانا جاتا ہے جسے علاقائی ثقافت و تاریخ کے بعض آثار کے تحفظ کے حوالے سے خاص اہمیت حاصل ہے۔

ٹیگس