دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کا وقت آگيا ہے: شہباز شریف
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i440262-دہشت_گردوں_کے_مکمل_خاتمے_کا_وقت_آگيا_ہے_شہباز_شریف
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں بیرونی ہاتھوں کا بخوبی علم ہے۔ باہر سے دہشت گردی کرنے والے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کا وقت آچکا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کا وقت آگيا ہے: شہباز شریف

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں بیرونی ہاتھوں کا بخوبی علم ہے۔ باہر سے دہشت گردی کرنے والے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کا وقت آچکا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پار سے پاکستان پر چند دن پہلے حملہ ہوا اس کے بعد دشمن کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

شہبازشریف کا اشارہ پچھلے دنوں افغانستان کے اندر ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پر پاکستانی فوج کے حملے کی جانب تھا شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دفاعی اداروں سے مل کر دہشت گردوں کے خاتمے کا مربوط پلان بنانا ہوگا۔ پچھلے چند ہفتے سے افغانستان اور پاکستان کی سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور اسلام آباد و کابل دونوں ہی ایک دوسرے پر حملے کا الزام لگا رہے ہیں۔