Feb ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
  • پاکستان: حکومت کو  ایم ڈبلیو ایم کا انتباہ

پاکستان میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر جعفری کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری ہونے کے بعد پارٹی کے عہدہ داروں نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ سیاسی جماعتوں پر دباؤ کے لئے عدلیہ کے استعمال کے منفی نتائج برآمد ہوں گے۔

سحرنیوز/پاکستان: مجلس وحدت مسلمین نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ اسلام آباد کی ایک عدالت نے ایم ڈبیلو ایم کے سربراہ سینیٹر علامہ ناصر جعفری کے خلاف گیارہ سال قبل ایک معاملے میں گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک سینیئر سیاست داں اور سینیٹر کے خلاف بے بنیاد اور غیر قانونی اقدام، ناقابل قبول ہے اور ایسا لگتا ہے کہ حکومت حزب اختلاف سے سیاسی انتقام لینے کی کوشش میں ہے۔
ایم ڈبیلو ایم کے عہدہ داروں نے خبردار کیا ہے کہ سیاسی جماعتوں پر دباؤ کے لئے عدلیہ کے استعمال کا نتیجہ خوش آیند نہيں ہوگا۔
پاکستان میں علامہ راجہ ناصر جعفری کے خلاف ایسے وقت میں گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گيا ہے کہ جب وہ شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے دو دنوں سے لبنان میں ہیں۔

ٹیگس