Mar ۰۲, ۲۰۲۵ ۰۹:۵۸ Asia/Tehran
  • پاکستان: شہباز شریف کا دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کا عزم

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی قبر کھو دیں گے جس سے دہشتگردی کا ناسور دوبارہ سر نہیں اٹھائے گا۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق اسلام آباد میں رمضان پیکیج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا قلع قمع کیا جائے گا، اس ناسور کا خاتمہ کیا جائے گا، ایسی قبر کھو دیں گے کہ دوبارہ اس ناسور کا نکلنا ممکن نہیں ہوگا، شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک دہشت گردی کے اس ناسور کو دفن نہیں کر دیتے۔
پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے کی جس میں مولانا حامد الحق اورکئی دیگر پاکستانی جاں بحق ہوگئے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائي المناک واقعہ ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ قدیم جامعہ ہے جہاں اسلامی و عصری تعلیم فراہم کی جاتی ہے، یہ سچے پاکستانی ہیں، اس واقعے پر قوم افسردہ ہے، انہوں نے کہاکہ ہم امید ہے خیبرپختونخوا حکومت ان قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے گی۔

ٹیگس