پاکستان: کے پی کے میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی
Mar ۱۹, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۹ Asia/Tehran
پاکستان کے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے بنوں اور چارسدہ میں کارروائی کرکے مبینہ طور پر تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان سینٹرل پولیس آفس پشاورکے مطابق سی ٹی ڈی نے بنوں اور چارسدہ میں کارروائی کی جس کے دوران تین دہشتگرد مارے گئے۔پولیس کے مطابق بنوں میں آپریشن کے دوران دو دہشتگرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشتگرد پولیس کانسٹیبل ارمان خان پر حملے میں ملوث تھے۔
پاکستانی پولیس حکام نے بتایا کہ چارسدہ میں کارروائی کے دوران مطلوب دہشتگرد جاوید خان ہلاک کیا گیا جس کے قبضے سے دستی بم، پستول، پرائما کارڈ اور سیفٹی فیوز برآمد ہوئے۔