Mar ۲۴, ۲۰۲۵ ۲۰:۱۴ Asia/Tehran
  • کراچی میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے کراچی میں احتجاج کے اعلان کے بعد شہر میں جلسے جلوسوں پر پابندی اور دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستانی میڈیا کے مطابق کراچی پریس کلب پر بلوچ یکجہتی کمیٹی ( بی وائی سی ) کے احتجاج کے اعلان کے بعد کلب کے اطراف کی سڑکیں بند کردی گئیں اور شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے جبکہ پریس کلب پر بی وائی سی کے خلاف بھی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ خبروں کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے کراچی پریس کلب پر احتجاج کے اعلان کے پیش نظر پیر کے روز پریس کلب کے اطراف کی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کردی گئیں۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے  رہنماؤں کی ’غیر قانونی حراست‘ کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ اس سے ایک دن قبل بلوچ یکجہتی کمیٹی نے دعویٰ کیا تھا کہ پولیس کے ایکشن کی وجہ سے تین مظاہرین ہلاک ہو گئے ہیں۔

ٹیگس