Apr ۰۱, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۳ Asia/Tehran
  • پاکستان: افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن ختم، آج سے واپس بھیجنے کا عمل شروع

افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد انہیں آج سے واپس بھیجنے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن 31 مارچ کو ختم ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یکم اپریل سے افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔
2013 سے اب تک 65 لا کھ افغان مہاجرین کو طور خم بارڈر کے راستے افغانستان واپس بھیجا جا چکا ہے۔ 

ٹیگس