Apr ۰۴, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۶ Asia/Tehran
  • پاکستان: افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا دوسرا مرحلہ شروع

افغان پناہ گزینوں کو پاکستان سے وطن واپس بھیجنے کا دوسرا مرحلہ جمعرات سے شروع ہوگیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:  پشاور میں افغان کمشنریٹ کے ایک سینئر عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اگرچہ ڈیڈ لائن 31 مارچ تھی، لیکن صوبائی حکومت نے عید الفطر کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میں 2 اپریل تک توسیع کردی تھی اب دوسرا مرحلہ (جمعرات) سے شروع ہوا ہے۔
ادھر جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن خاموشی سے 10 اپریل تک بڑھا دی گئی ہے، اور سرکاری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا تاہم وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس میں توسیع نہیں کی گئی ہے۔
دریں اثنا، افغان وزیر برائے مہاجرین مولوی عبدالکبیر نے پناہ گزینوں کے ساتھ انسانی سلوک پر زور دیا،ایک بیان میں عبوری افغان حکومت نے افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا اور حکومت پاکستان پر زور دیا کہ وہ جبری جلا وطنی بند کریں۔

ٹیگس