Apr ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۵:۵۳ Asia/Tehran
  • غلط معلومات کا پھیلاؤ عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ ہے: اسحاق ڈار

پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غلط معلومات کا پھیلاؤ عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستانی میڈیا کے مطابق تیسری اقوام متحدہ امن مشن دو روزہ وزارتی کانفرنس دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان اور جمہوریہ کوریا کی شراکت داری سے منعقد ہوئی، جس میں پاکستان اور مختلف ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام ، حکومتی عہدیداروں اور اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔کانفرنس میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشن اور انڈر سیکرٹری جنرل برائے آپریشنل سپورٹ بھی شریک ہوئے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں ایک سو ستاون ممالک پر مشتمل اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی برائے امن کے ارکان نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عالمی امن کے لیے وزارتی تیاری کانفرنس کا انعقاد نہایت اہم ہے۔ پائیدار عالمی امن کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ٹیگس