پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام
Apr ۲۳, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۳ Asia/Tehran
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں پولیس نے دہشت گردوں کا ایک حملہ ناکام بنادینے کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں ميں ایک پولیس چوکی پر پیر اور منگل کی درمیانی رات حملہ کیا جس کو ناکام بنادیا گیا۔اس رپورٹ کے مطابق دہشت گرد موٹر سائیکلوں پر آئے تھے اور ان کی تعداد تقریبا بیس تھی۔
رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں نے آتے ہی پولیس چوکی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی لیکن پولیس اہلکار چوکس تھے اور انہوں نے برقت جوابی فائرنگ کی جس پر دہشت گرد بھاگ کھڑے ہوئے۔
یاد رہے کہ بنوں پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کا سرحدی ضلع ہے جس کی سرحد افغانستان سے ملتی ہے۔