May ۰۷, ۲۰۲۵ ۰۷:۳۱ Asia/Tehran
  • غزہ میں قتل عام کا سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہیے؛ اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے غزہ میں مظلوم فلسطینی عوام کے قتل عام پر تشویش ظاہر کی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کے سیکریٹر جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے غزہ پر حملے وسیع تر کرنے کے صیہونی حکومت کے منصوبے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حکومت کے حملوں میں عام شہری مارے جارہےہيں اور اگر یہ حملے وسیع تر ہوگئے تو بے شمار عام شہریوں کے مارے جانے پر منتج ہوں گے۔
اسٹیفن دوجاریک نے کہا ہے کہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش کو اسرائیلی حکومت کے اس منصوبے پر سخت تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں تشدد اور غیر فوجیوں کے قتل عام کا سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔

ٹیگس