May ۱۷, ۲۰۲۵ ۲۰:۱۷ Asia/Tehran
  • ایران کی امن پسند سفارتکاری لائق تحسین ، پاکستان

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ترجمان نے ایران کی صلح پسند سفارکاری کی قدردانی کی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:ارنا نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے آئی ایس پی آر کے ترجمان جنرل احمد شریف چودھری نے علاقائی کشیدگی کو کم کرنے کے مقصد سے انجام پانے والی ایران کی صلح پسند سفرکاری کی قدردانی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پوری عالمی برادری، برادر ممالک خاص طور پر ایران کی کوششوں کے قدرداں ہیں کہ جنہوں نے کشیدگی کو کم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کیا۔ 

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تا کہ پاکستان عالمی برادری کا قدرداں اور برادر ممالک کا بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران کا خاص مشکور ہے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان انتہائی تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں اور وہ ہمیشہ تمام چیلنجوں اور آزمائشوں میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ دنیا نے اپنے دفاع میں پاکستان کے جائز حق اور اس کے موقف کو تسلیم کیا ہے۔
 

ٹیگس