May ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
  • پاکستان:علاقے کے تغیرات کے تعلق سے ایران کےساتھ قریبی رابطے میں ہیں

پاکستان کے دفترخارجہ کے ترجمان نے وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ تہران کے پروگرام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد خطے کے تغیرات کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان  کے دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اپنی ہفتے وار پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اسلام آباد جنوبی ایشیا کے حالیہ مسائل کے حوالے سے ایران سمیت خطے میں اپنے سبھی دوستوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔

 انھوں نے وزیر اعظم شہاز شریف کے دورہ ایران کے بارے میں کہا کہ پاکستانی دفترخارجہ اس حوالے سے مقررہ وقت پر بیان جاری کرے گا۔

 پاکستان میں  بعض غیر سرکاری رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف آئندہ دنوں میں ایک اعلی رتبہ سیاسی وفد لے کر تہران کا دورہ کریں گے۔  

 پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے 17 مئی کو صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں، اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی موثر کوششوں کی قدردانی کی تھی اور مذاکرات کے ذریعے اختلافات کے سیاسی حل پر زور دیا تھا۔

ٹیگس