May ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۵:۰۳ Asia/Tehran

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف ترکیہ کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے ایران کے سرکاری دورے پر تہران پہنچے ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ تہران میں پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ بھی ہمراہی کر رہے ہیں۔ پاکستان کا یہ اعلیٰ سطحی وفد اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے کے بعد آذربائیجان اور تاجکستان کا بھی دورہ کرے گا۔
اپنے دورہ تہران میں پاکستان کے وزیراعظم تہران میں صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے اپنے دورہ تہران کا مقصد دو طرفہ تعلقات و تعاون کی زیادہ سے زیادہ توسیع اور علاقے میں قیام امن کے لئے ایران کے کردار اور ہند پاک کشیدگی کم کرانے میں ایران کی کوششوں کی قدردانی کرنا قرار دیا۔

ٹیگس