کراچی سمیت صوبہ سندھ میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
May ۳۱, ۲۰۲۵ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے
سحر نیوز/ پاکستان: کراچی سمیت صوبہ سندھ میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ کراچی سمیت صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج بھی موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔