پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ایرانی سفیر کی ملاقات، ایران کی فتح کی مبارکباد
پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاض صادق نے ایرانی حکومت و عوام کو اسرائیل کے مقابلے میں فتحیاب ہونے پر مبارکباد پیش کیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے اسلام آباد میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کے دوران ایران پر صیہونی حکومت کے حملے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی واضح مثال قرار دیا اور اس کی شدید مذمت کی۔ اسمبلی ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں قومی اسمبلی کے نائب اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ اور پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی بھی موجود تھے۔
اسپیکر پاکستان نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے بند ہوجانے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس وقت دنیا کو ہر زمانے سے زیادہ صلح و آشتی کی ضرورت ہے۔
سردار ایاز صادق نے پہلے پاکستان اور ہندوستان اور پھر ایران و اسرائیل کے درمیان ہوئی جنگ کو عالمی برادری کے لئے ایک سنگین خطرے کی گھنٹی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے اقدامات علاقائی امن و سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے غزہ میں شہید ہونے والے پچاس ہزار سے زائد فلسطینیوں کو بھی یاد کیا اور ان کی شہادت کو تمام پاکستانی عوام کے لئے سنگین داغ بتایا۔
پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے ایران کو ایک برادر اور بھروسہ مند ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد تہران کے ساتھ پارلمانی امور اور اقتصادی شعبے میں تعلقات کے فروغ میں پرعزم ہے۔ اس ملاقات میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے بھی پاکستانی عوام اور حکومت کی مخلصانہ حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان سخت اور دشوار حالات میں ایران کا حقیقی اور بھروسہ مند دوست رہا ہے۔