Aug ۰۵, ۲۰۲۵ ۰۹:۵۸ Asia/Tehran
  • پاکستان-ایران تعلقات میں نیا باب، بحری جہازرانی کا باضابطہ لائسنس

اسلام آباد حکومت نے جہازرانی کی ایک بین الاقوامی کمپنی کو پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان جہازرانی کا لائسنس دینے کی موافقت کردی

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے جہازرانی کے وزیر محمد جنید چودھری نے بتایا ہے کہ حکومت نے جہازرانی کی بین الاقوامی کمپنی سی کیپرس (Sea Keepers)  کو اس سمندری راستے پر جہازرانی کا لائسنس دے دیا ہے جو پاکستان کو ایران اور خلیج فارس تعاون کونسل کے ملکوں سے متصل کرتا ہے۔  

 پاکستان کے جہازرانی کے وزیر محمد جنید چودھری نے اس فیصلے کو جہازرانی سے متعلق ایک تاریخی اقدام قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس فیصلے سے مذہبی سیاحت، علاقائی روابط اور سمندری راستے سے اقتصادی لین دین کی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

انھوں نے کہا کہ جہازرانی کی یہ سروس شروع ہونے سے زمینی راستے سے نقل وحمل کا دباؤ کم ہوگا اور پاکستانی زائرین کے لئے سمندری سفر فضائی سفر سے کافی سستا ہوگا۔

پاکستان کے جہازرانی کے وزیر نے بتایا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان جہازرانی کا آغاز کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں سے ہوگا۔  

ٹیگس