پاکستان: فوجیوں پر ڈرون حملہ، ایک اہل کار کی موت
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں میں ایف سی کی ایک چیک پوسٹ پر ڈرون حملے میں ایک سیکورٹی اہلکار کے جاں بحق اور تین کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں میں ایف سی کی ایک چیک پوسٹ پر ڈرون حملے میں ایک سیکورٹی اہلکار کے جاں بحق اور تین کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
بنوں کے ڈی پی او نے بتایا ہے کہ تختی خیل میں فرنٹیئر کور کی چـیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر ڈرون سے حملہ کیا گیا ۔ انھوں نے بتایا کہ اس حملے میں ایک اہلکار مارا گیا اور تین زخمی ہوئے۔
اس حملے کے بعد ایف سی اور پولیس نے علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن شروع کردیا۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ بنوں کے ہی ہوید نامی علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے لئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ حکام نے عوام سے کہا ہے کہ تا اطلاع ثانوی اپنے گھروں کے اندر رہیں ۔
حکام نے خبردار کیا ہے کہ دہشت گردوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور جس عمارت سے بھی سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی جائے گی اس کو گرادیا جائے گا۔