اسلام آباد اور پنڈی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.2 ریکارڈ
Aug ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۰:۴۱ Asia/Tehran
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی گہرائی 190 کلومیٹر تھی۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پشاور، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے گردونواح میں بھی میں زلزلےکےجھٹکے محسوس کیے گئے جس سے وہاں کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 10 بج کر 20 منٹ پر محسوس کئے گئے اور ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہےکہ زلزلے کی گہرائی 190 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔