Oct ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۲:۴۶ Asia/Tehran
  •  پاکستان: تین روزہ کیچ کلچرل فیسٹیول میں 54 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت

فیسٹیول میں ثقافتی اسٹالز، کشیدہ کاری، فن پاروں اورقدیم ورثے کی بھی نمائش کی گئی

سحرنیوز/پاکستان: بلوچستان، کیچ میں منعقد ہونے والے تین روزہ کلچرل فیسٹیول نے نہ صرف ثقافتی رنگ بکھیرے بلکہ علم و ادب سے محبت رکھنے والوں کے لیے بھی ایک یادگار موقع فراہم کیا۔

فیسٹیول کے دوران مختلف پبلشرز اور کتاب فروشوں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز پر عوام کی بھرپور دلچسپی دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 54 لاکھ روپے مالیت کی کتابیں فروخت ہوئیں۔

فیسٹیول میں ادب، تاریخ، مذہب، بچوں کی کہانیوں، اور جدید موضوعات پر مبنی کتابوں کی بھرمار تھی۔ مقامی اور قومی سطح کے پبلشرز نے اپنے تازہ ترین عنوانات پیش کیے، جنہیں شرکاء نے ہاتھوں ہاتھ لیا۔ منتظمین کے مطابق، یہ فروخت بلوچستان میں کسی ثقافتی میلے کے دوران کتابوں کی سب سے بڑی خریداریوں میں سے ایک ہے۔

ٹیگس