Nov ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۹:۳۸ Asia/Tehran
  • پی آئی اے انجینیئروں کی ہڑتال، بین الاقوامی پروازیں معطل

پاکستان میں اییئر کرافٹ انجینیروں نے ہڑتال کردی جس کی وجہ سے پی آئی اے کی پروازیں معطل ہوگئیں

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق پیر کی رات آٹھ بجے کے بعد پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازیں روانہ نہیں ہوسکیں۔

کرافٹ انجنیئرز کے احتجاج کی وجہ سے قومی ایئر لائن کی پروازیں متاثر، فلائٹ آپریشن رک گیا۔

بتایا گیا ہے کہ ایئر کرافٹ انجینیروں نے پی آئی اے کے سی ای او کے خلاف ہڑتال کردی ہے اورپروازوں کو اڑان کے لئے کلیرینس دینے سے انکار کردیا ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ جب تک سی ای او کو طرز عمل ٹھیک نہیں ہوتا وہ کام پر واپس نہیں جائیں گے۔

 

سی ای او نے ہڑتالی انجنیروں کی خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے اور ترجمان پی آئی اے نے بتایا ہے کہ دوسری فضائی کمپنیوں سے متبادل انجینیروں کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں اور جلد ہی سبھی پروازیں بحال ہوجائیں گی۔

انھوں نے کہا کہ قومی ایئر لائن میں لازمی سروسیز ایکٹ نافذ ہے، ہڑتال کرنا اور کام چھوڑنا جرم ہے اور  اس پر سخت کارروائی کی جائے گی

 

ٹیگس