Nov ۰۸, ۲۰۲۵ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
  • کراچی میں ایران پاکستان اقتصادی نشست کا آغاز

جمعے کی شام کراچی میں ایران کے اسپیکر ڈاکٹر قالیباف کی شرکت سے ایران پاکستان اقتصادی اجلاس شروع ہوا

سحرنیوز/پاکستان: اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر ڈاکٹر محمد قالیباف اپنے دورہ پاکستان کے تیسرے دن کراچی پہنچے ۔

کراچی میں  جمعے کی شام ڈاکٹر قالیباف کی شرکت سے ایران اور پاکستان دونوں ملکوں کے تاجروں کی نشست شروع ہوئی ۔

اس نشست میں پاکستان کے ایوانہائے تجارت کے سربراہان بھی شریک ہوۓ۔

اس نشست میں اسلام آباد میں متعین ایران کے سفیر رضآ امیری مقدم، کراچی میں ایرانی کونسلیٹ کے سربراہ اکبر عیسی زادہ، ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے ایران پاکستان پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ فدا حسین مالکی اور دونوں ملکوں کے تجارتی توسیع کے اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوۓ۔

ٹیگس