Nov ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۹:۰۷ Asia/Tehran
  • جماعت اسلامی کا مینارِ پاکستان سے ملک گیر تحریک کا اعلان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی مینار پاکستان سے ایک ایسی تحریک کا آغاز کرنے جارہی ہے جو پورے پاکستان کو جوڑنے کا ذریعہ بنے گی اور عدل و انصاف پر مبنی نظام سامنے لائے گی۔

سحرنیوز/پاکستان:   انہوں نےغزہ کے بارے میں امریکی قرارداد کی منظوری کی بھی مخالفت کا اعلان کیا ہےمینار پاکستان لاہور میں اکیس بائیس تئیس نومبر کو منعقد ہونے والے تین روزہ کُل پاکستان اجتماع عام سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں یہ اجتماع غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ پاکستان بیک وقت معاشی، سماجی اور سیاسی بحرانوں سے دوچار ہے اور عوام کو ایسی قیادت کی تلاش ہے جو نظام کی سطح پر حقیقی تبدیلی کی بات کرے نہ کہ محض چہروں کی تبدیلی کو حل سمجھ لے۔

 

ٹیگس