پاکستانی وزیر دفاع کا بانی پی ٹی آئی عمران خان پر شدید تنقید
Dec ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۹:۲۳ Asia/Tehran
پاکستان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف حکومت کا لہجہ سخت ہوگیا ہے –
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں عمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہ ان کی شناخت پاکستان دشمنی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ سرزمین پاکستان، اس ملک کی مٹی کے ساتھ ان کا کوئی رشتہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے اپنی پریس کانفرنس میں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف محتاط زبان استعمال کی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی حالیہ جنگ کے دوران بھی غلط زبان استعمال کرتے رہے اور اپنے فوجی جوانوں کے حق میں نہیں بولے۔ پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا کہ آپ کو سیاست کرنی ہے، لیکن سرزمین پاکستان کی غیرت کو نہ للکاریں۔