Dec ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۹:۵۹ Asia/Tehran
  • پاکستان؛ افغان مہاجرین کے کیمپ ختم کرنے کی مہم تیز

پاکستان میں افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی سخت تر ہو گئی ہیںتازہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کے کیمپ ختم کرنے کی مہم شروع کردی ہے.

 سحرنیوز/پاکستان  اس سلسلے میں صوبہ خیبر پختونخوا کے ہزارہ ڈیویژن میں، ہری پور میں ضلعی انتظامیہ نے افغان مہاجرین کو یہاں سے نکالنے کی مہم کے تحت ان کے کیمپوں میں بجلی کی سپلائی بند کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

 

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی سپلائی کے حکم نے افغان مہاجرین کے کیمپوں سے بجلی کی سپلائی کی تنصیباب ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے اور ان کیمپوں سے ٹرانسفارمر اور بجلی کے میٹر ہٹائے جا رہے ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

 پاکستان کے حکومتی ذرائع کے مطابق ہری پور میں افغان مہاجرین کے تقریبا بیس کیمپ موجود ہیں جنہیں ختم کیا جارہا ہے۔ حکومت نے اسی کے ساتھ خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی افغان مہاجرین کو رہائش کی سہولتیں فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 

ٹیگس