Jan ۲۷, ۲۰۲۶ ۱۳:۴۷ Asia/Tehran
  • پاکستان: بسنت سے پہلے پنجاب حکومت کا دفعہ 144 کے تحت سخت اقدامات کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے بسنت پر اشتعال انگیزی روکنے کیلئے دفعہ 144 کے تحت مختلف پابندیاں عائد کردیں۔

سحرنیوز/پاکستان: پنجاب حکومت نے بسنت کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے مذہبی، سیاسی یا کسی بھی قسم کی علامت والی پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال پر 30 روز کی پابندی لگا دی ہے۔ صرف بغیر تصویر والی یک رنگی یا کثیر رنگی پتنگوں کی اجازت ہوگی۔

پنجاب حکومت کے مطابق بسنت 6 سے 8 فروری تک لاہور میں مشروط طور پر منانے کی اجازت دی گئی ہے۔ دھاتی تار، نائلون اور شیشے سے لیپ شدہ ڈور پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔ خلاف ورزی پر 5 سال تک قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ، جبکہ ممنوعہ مواد کی تیاری یا فروخت پر 7 سال قید اور 50 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا مقرر ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹیگس