پاکستان کی ثالثی میں ایران امریکا مذاکرات اختتام پذیر
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i453071-پاکستان_کی_ثالثی_میں_ایران_امریکا_مذاکرات_اختتام_پذیر
اسلام آباد میں ایران۔امریکا مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے ہیں
(last modified 2026-04-12T04:29:36+00:00 )
Apr ۱۲, ۲۰۲۶ ۰۷:۵۹ Asia/Tehran
  • پاکستان کی ثالثی میں ایران امریکا مذاکرات اختتام پذیر

اسلام آباد میں ایران۔امریکا مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے ہیں

سحرنیوز/پاکستان:   سحر نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان کی ثالثی سے ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات اتوار کی شب تقریباً 21 گھنٹے جاری رہنے کے بعد بغیر کسی سمجھوتے کے ختم ہوگئے۔

 ایرانی ذرائع کے مطابق بات چیت اس لیے آگے نہ بڑھ سکی کیونکہ امریکا نے کچھ ایسے مطالبات کیے جو ایران کے نزدیک غیر منطقی اور حد سے زیادہ تھے۔یہ مذاکرات ہفتے کی صبح شروع ہوئے اور اتوار کی رات تک وقفے وقفے سے تین فریقی اور ماہرین کی سطح پر جاری رہے۔ دونوں جانب سے ماہرین نے تحریری متن اور تجاویز کا تبادلہ بھی کیا۔

پاکستان نے مذاکرات جاری رکھنے کے لیے فعال ثالث کا کردار ادا کیا۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا نے تنگہ ہرمز سے متعلق ایسے مطالبات پیش کیے جو ایران کے لیے قابل قبول نہیں تھے۔ سی این این نے بھی ایک ایرانی سیکیورٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ جب تک دونوں ممالک کسی مشترکہ فریم ورک پر متفق نہیں ہوتے، آبنائے ہرمز کی صورت حال میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

برطانوی اخبار گارڈین نے لکھا کہ ایران حالیہ حملوں اور خطے کی تبدیلیوں کے بعد خود کو مضبوط پوزیشن میں سمجھتا ہے جس سے مذاکرات کا توازن امریکا کے خلاف ہوگیا ہے۔مذاکرات ختم ہونے کے بعد ایرانی ذرائع نے بتایا کہ امریکا نے ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے اور افزودہ یورینیم کا مواد حوالے کرنے کا مطالبہ کیا، جسے ایران نے نامناسب قرار دیا۔ ان کے مطابق امریکہ مذاکرات میں تعطل کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرانے کی کوشش کر رہا ہے، حالانکہ رکاوٹوں کی اصل وجہ خود اس کے غیر مناسب مطالبات ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی کہا کہ جنگ بندی کے معاملے میں اصل رکاوٹ امریکہ کا علاقائی اتحادی، اسرائیل ہے جو بارہا جنگ بندی کی خلاف ورزی کر چکا ہے اور گزشتہ شب بھی جنوبی لبنان میں فاسفورس بم استعمال کیے گئے۔