پاکستان: ضلع نوشکی میں تین دن کے لئے کرفیو نافذ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i454480-پاکستان_ضلع_نوشکی_میں_تین_دن_کے_لئے_کرفیو_نافذ
اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صوبۂ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں تین دن کے لئے کرفیو کردیا گیا ہے۔
(last modified 2026-07-29T09:25:07+00:00 )
Jul ۲۹, ۲۰۲۶ ۱۲:۵۵ Asia/Tehran
  • پاکستان: ضلع نوشکی میں تین دن کے لئے کرفیو نافذ

اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صوبۂ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں تین دن کے لئے کرفیو کردیا گیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: خبروں میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے محکمۂ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق امن و امان کی خراب صورتِ حال کے باعث ضلع نوشکی میں31 جولائی کی رات 8 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ اس دوران شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو کے باعث ضلع نوشکی میں بغیر اجازت گھروں سے نکلنے، نقل و حرکت، عوامی اجتماعات، جلوس اور غیر ضروری سفر پر پابندی عائد ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کے پاس سرکاری ملازمین، میڈیکل، ریسکیو اور یوٹیلٹی عملے کو استثنیٰ دینے کا اختیار ہوگا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق کرفیو کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel