پاکستان: امیر جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i456036-پاکستان_امیر_جماعت_اسلامی_کا_کل_ملک_بھر_میں_ہڑتال_کا_اعلان
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
(last modified 2026-09-02T14:05:25+00:00 )
Sep ۰۲, ۲۰۲۶ ۱۷:۳۵ Asia/Tehran
  • پاکستان: امیر جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: کراچی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ آئل کمپنیوں اور حکومت کے گٹھ جوڑ کا بوجھ عوام برداشت کرتے ہیں، غریب لوگوں کو ٹیکس فری نہیں کرتے لیکن چینی مافیا کیلئے ٹیکس صفر کردیا ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر نے کہا کہ جماعت کی تحریک میں تمام اپوزیشن پارٹیاں ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تحریک گلی محلوں کی سطح پر آگے بڑھ رہی ہے، بجلی پر کیپسٹی پیمنٹ اور فکسڈ چارجز عوام پر بوجھ ہیں، 1700 ارب روپے چند آئی پی پیز کو ادا کیے گئے، عوام پر ٹیکس ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں انتظامی ضرورت کے تحت نئے صوبے بنائے جاتے ہیں، صوبوں کی تشکیل عوامی رائے اور آئین کے مطابق ہونی چاہیے، تاہم ایم کیو ایم والے 40 سال سے نوراکشی کر رہے ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel