مشهد اردهال میں قالین دھونے کا تہوار
Oct ۰۶, ۲۰۱۷ ۲۳:۴۲ Asia/Tehran
فوٹوگیلری
ایران کے شہر کاشان میں ایرانی مہینے مھر ماہ کے دوسرے جمعہ کو ہر سال ایک روایتی مذھبی تہوار منایا جاتا ہے۔ اس روز دور دراز سے آئے ہوئے ہزاروں لوگ ہاتھوں میں لاٹھیاں اور ڈنڈے اٹھائے ہوئے قالین کو چشمہ میں لے جا کرحضرت سلطان علی بن محمد باقر (ع) کے خون کو دھونے کی رسم کے طور پرادا کرتے ہیں۔ یہ پروگرام ایران کے قومی ورثے کے طور پر بھی رجسثرڈ ہو چکا ہے اور یونسکو کی ثقافتی اور معنوی فہرست کا حصہ بھی بن چکا ہے۔