Nov ۰۵, ۲۰۱۷ ۲۲:۰۳ Asia/Tehran
  • جنرل قاسم سلیمانی کے والد گرامی کی فاتحہ خوانی

فوٹو گیلری

ایران کی سپاہ پاسداران فورس آئی آر جی سی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے والد مرحوم کے انتقال پر ملال کے موقع پر فاتحہ خوانی کا پروگرام رکھا گیا جس میں ایران کے اعلی فوجی اور سول عہدیداروں نے شرکت کی۔ جنرل سلیمانی کے والد 31 اکتوبر بروز منگل کی صبح کو 91 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

اس پر ملال موقع پررہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جنرل قاسم سلیمانی کے والد مرحوم کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا تھا جس میں انھیں تعزیت اور تسلیت پیش کی تھی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے تعزیتی پیغام میں فرمایا کہ مرحوم نے معاشرے کو  نیک اور صالح  فرزند عطا کئے۔ آپ نے اپنے پیغام مرحوم کے پسماندگان کو تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ سے رحمت اور مغفرت طلب کی ۔

ٹیگس