Aug ۱۳, ۲۰۱۸ ۰۲:۴۰ Asia/Tehran
  • مشهد میں حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی عزاداری

فوٹو گیلری

فرزند رسول حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی تاریخ شہادت مورخین نے آخر ذیقعدہ لکھی ہے چنانچہ آج 29 ذیقعدہ کو ایران سمیت پوری دنیا میں آپ کی شہادت کا غم منایا جا رہا ہے- اسی مناسبت سے پورےایران میں مجالس عزا اور نوحہ و ماتم کا سلسلہ جو کل رات سے شروع ہوا تھا آج رات تک جاری رہے گا- ایران اور دنیا کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے زائرین  مشہد مقدس میں آپ کے والد بزرگوار حضرت امام رضا علیہ السلام اور قم المقدسہ میں آپ کی پھوپھی حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کو اس المناک شہادت پر پرسہ پیش کر رہے ہیں-

نویں امام اور آسمان عصمت و طہارت کے گیارھویں درخشاں ستارے حضرت امام محمد تقی علیہ السلام  220 ہجری قمری کو حکام وقت کے جور و ستم کے تحت شہید ہوگئے اور امامت کی سنگین ذمہ داری آپ کے فرزند حضرت امام علی نقی علیہ السلام کے کندھوں پر آن پڑی۔

 

ٹیگس