فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سربراہ کی رہبرانقلاب اسلامی سے ملاقات
Jan ۰۱, ۲۰۱۹ ۰۱:۳۹ Asia/Tehran
فوٹو گیلری
فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سربراہ زیادہ نخالہ سے ملاقات میں رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ مسئلہ فلسطین میں توازن کا معاملہ پوری طرح روشن ہے۔ آپ نے فرمایا کہ اگر آپ مزاحمت دکھائیں گے تو کامیابی آپ کے قدم چومے گی بصورت دیگر ناکامی کا منھ دیکھنا پڑے گا۔ رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ خدا کے فضل وکرم سے فلسطین کے عوام تاحال صیہونی حکومت کا مقابلہ کر رہے ہیں اور تحریک مزاحمت کامیاب رہی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ فلسطینی عوام اور تحریک مزاحمت کی اصل کامیابی یہ ہے کہ وہ غاصب صیہونی حکومت جسے عرب فوجیں مل کر شکست نہیں دے سکیں، اسے انہوں نے سخت ہزیمت سے دوچار کیا ہے اور خدا کے حکم سے اس سے بڑی کامیابی فلسطینیوں کو نصیب ہوگی۔