Jan ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۰:۴۰ Asia/Tehran
  • بہادر خاتون گنجی سمندر میں

فوٹو گیلری

میں نے ایک بار پڑھا کہ بہت سے کام خواتین خاموشی سے انجام دیتی ہیں اسی لئے میرے خیال کے مطابق یہ بات بھی درست ہے کہ بہت سے مشکل کام خواتین بھی انجام دے سکتی ہیں اور بہت سی گرہیں بھی خواتین ہی کھول سکتی ہیں اور بہت سے ایسے کام خواتین اپنے شوہروں کے ساتھر انجام دپتی ہیں جو بہت مشکل ہوتے ہیں لیکن با ہمت خواتین یہ کام خوش اسلوبی اور انتھک محنت سے انجام دیتی ہیں اور مردوں کے شانہ بہ شانہ کام کرتی ہیں اور زندگی کی گاڑی کو آگے کی جانب دھکا دیتی ہیں ۔  ایران کے بہت سے شہروں اور علا قوں میں اس قسم کی خواتین کی بڑی تعداد پائی جاتی ہے جو دن رات محنت کرتی ہیں اور سخت ترین کام سے بھی گریز نہیں کرتیں انہی کاموں میں سے ایک سمندر میں کشتی رانی ہے اور جاسک کی ایک خاتون جو گنجی کے نام سے مشہور ہیں اپنے مچھیرے شوہر کے ساتھ کئی برس سے سمندر میں کشتی رانی اور مچلی شکار کرتی ہیں اور زندگی کی دوڑ میں اپنے شوہر کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔

ٹیگس