Aug ۲۷, ۲۰۲۰ ۲۳:۵۵ Asia/Tehran
  • آنسوؤں کا نذرانہ

قم کی انجمن ثاراللہ کی جانب سے محرم الحرام کے پہلے عشرے میں مجالس عزا منعقد کی جارہی ہیں۔

قم المقدس کی انجمن ثاراللہ کی جانب سے منعقدہ محرم الحرام کے پہلے عشرے کی مجالس عزا میں مریضوں کی شفایابی خاصطور پر اسپتالوں میں ایڈمیڈ کرونا وائرس میں مبتلا بیماروں کی صحت و سلامتی کی نیت کے ساتھ شکرانہ کے طور پر عزاداروں نے شرکت کی اور اسی طرح وہ میڈیکل اسٹاف کہ جو کرونا وائرس میں مبتلا بیماروں کے علاج معالجے کی وجہ سے مجالس عزا حسینی میں شرکت سے محروم ہیں، ان میڈیکل اسٹاف کی مجالس حسینی میں معنوی شرکت اور مجالس عزا کے ثواب میں ان کو شریک کرنے کے لئے، عزاداروں نے فارم پر کیئے اور عزائے حسینی میں بہنے والے آنسوؤں میں ان کو شریک رکھا۔ انجمن ثاراللہ کی جانب سے مجلس کا تبرّک اور پھولوں کا نذرانہ بیماروں تک پہنچانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے تاکہ بیمار  اور میڈیکل اسٹاف کے افراد مجلس عزائے حسینی کے معنوی ثواب سے فیض مند ہوسکیں۔

 

ٹیگس