Sep ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۸ Asia/Tehran
  • رہبرانقلاب اسلامی کا محکمہ تعلیم و تربیت کے اعلی عہدیداروں سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے منگل کو محکمہ تعلیم و تربیت اور اسکولوں کے اعلی عہدیداروں کے سالانہ اجلاس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کیا۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران کے تعلیم و تربیت کے وزیر اور اس وزارت خانے کے اعلی حکام  سے  ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں تمام تر میڈیکل پروٹوکول کے ساتھ عزاداران حسینی کی عظیم معنوی تحریک کے ساتھ ہماہنگ ہوتے ہوئے مجالس عزا میں پرجوش شرکت کی قدردانی کرتے ہوئے اساتذہ کو ملک کی ترقی و پیشرفت کا سپہ سالار قرار دیا اور مومن ، دانشمند ، باصلاحیت انسانوں کی تربیت کی ضرورت پرتاکید کرتے ہوئے محکمۂ تعلیم تربیت کو اخلاق اسلامی کے اہم مرکز سے تعبیر کیا اور فرمایا تعلیم و تربیت میں بنیادی تبدیلیوں کی دستاویز کو مرتّب کرنے اور اس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایسے ہی افراد کی ضرورت ہے۔

 

ٹیگس